Aaj Logo

شائع 04 اکتوبر 2023 10:10pm

خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا

وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

وفاقی وزراء گوہر اعجاز، سرفراز بگٹی اور محمد علی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ معاہدے کیلئےسعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کو سردیوں میں توانائی کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں قانون کے مطابق بہترئی لائی گئی ہے، ہمارے اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے استعمال ہوتا رہا، اوورسیز پاکستانیوں کا بھیجا گیا پیسہ غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل ہورہا تھا، حکومتی اقدامات سے اب ڈالر کی غیرقانونی منتقلی رُک گئی ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ امید ہے رواں سال فصلوں کی ریکارڈ پیدوار حاصل ہوگی۔

وزیرتوانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، رواں سال دسمبر تک گیس کی کمی کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوجائے گا۔

وزیر داخہلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستانی فورسز کی جانب سے واقعے پر صبروتحمل کا مظاہرہ کیاگیا، صبروتحمل کی وجہ وہاں پر موجود سویلین تھے۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Read Comments