Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 06:27pm

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل کو مائیک پر مزید بولنے سے روک دیا

سپریم کورٹ میں کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ہاٸیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تیاری نہ ہونے اور سوالات کے جواب نہ دینے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو مائیک پر مزید بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ہاٸیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت تیاری نہ ہونے اور سوالات کے جواب نہ دینے پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوے سرکاری وکیل کو ماٸیک پر مزید بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ تقریر نا کریں، ہمارے سوالات کا جواب دیں، آپ لوگ فاٸل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کرتے؟ جن دستاویز پر کیس لڑھ رہے ہیں وہ عدالت کو تو دکھا دیں؟ کیس چلانے کے لیے آپ کی جگہ ہمیں جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیوکی نظر ثانی کی استدعا مسترد کرتے ہوے ہاٸی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں

بندہ ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوتا اور ضمانتیں دے دی جاتی ہیں، سپریمکورٹ کی سرزنش

حکومت کا نیب ترامیم فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کافیصلہ

کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس سے متعلق محمد امین کیخلاف ہاٸی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

Read Comments