Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل کو مائیک پر مزید بولنے سے روک دیا

کمشنر ان لینڈ ریونیو کی نظر ثانی درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی
شائع 05 اکتوبر 2023 06:27pm

سپریم کورٹ میں کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ہاٸیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تیاری نہ ہونے اور سوالات کے جواب نہ دینے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو مائیک پر مزید بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ہاٸیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت تیاری نہ ہونے اور سوالات کے جواب نہ دینے پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوے سرکاری وکیل کو ماٸیک پر مزید بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ تقریر نا کریں، ہمارے سوالات کا جواب دیں، آپ لوگ فاٸل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کرتے؟ جن دستاویز پر کیس لڑھ رہے ہیں وہ عدالت کو تو دکھا دیں؟ کیس چلانے کے لیے آپ کی جگہ ہمیں جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیوکی نظر ثانی کی استدعا مسترد کرتے ہوے ہاٸی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں

بندہ ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوتا اور ضمانتیں دے دی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کی سرزنش

حکومت کا نیب ترامیم فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس سے متعلق محمد امین کیخلاف ہاٸی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

cantonment board

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

TAX ENFORCEMENT

Commissioner of Inland Revenue

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div