Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 09:00pm

ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی نے کیا کہا؟

بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بیان سامنے آگیا۔

ورلڈ کپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی کے ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلد اس معاملے کے نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے ورلڈکپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ پاکستانی صحافی اور شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کے حصول کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں، یہ غیر یقینی صورتحال ہم پر اہم دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کا ٹکٹ 70 لاکھ روپے سے بھی مہنگاہوگیا

احمد آباد میں پاکستانی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے خدشے کا بھارتی دعویٰ،پاکستان نے سیکورٹی کا مطالبہ کردیا

ورلڈ کپ: پاکستانی صحافیوں و شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ ہم گزشتہ 3 سالوں سے شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے کے بارے میں یاد دلاتے رہے ہیں تاہم پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے جو افسوس ناک ہے۔

Read Comments