Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کا ٹکٹ 70 لاکھ روپے سے بھی مہنگا ہوگیا

اہم معرکے کے ٹکٹس محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہو چکے ہیں
شائع 05 ستمبر 2023 01:55pm
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو — آئی سی سی

بھارت میں اگلے ماہ شیڈولڈ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کے ٹکٹس کی قیمت لاکھوں روپے میں فروخت ہونے لگے۔

ورلڈ کپ 2023 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

بھارتی میڈیا نیوز 18 نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت میچ کا ٹکٹ ویب سائٹ کے علاوہ اب بلیک میں بھی بکنے لگ گئے ہیں، بلیک میں مقابلے کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپوں (تقریباً 70 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے بھی تجاویز کر چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ احمد آباد میں پاک بھارت مقابلے کا ٹکٹ آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر ساڑھے 19 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ اہم معرکے کے ٹکٹ محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہو چکے ہیں۔

ویاگوگو نامی ٹکٹنگ سائٹ کے پاس اب بھی 100 سے زیادہ ٹکٹیں موجود ہیں، جس کے لئے لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

اسی طرح بھارتی ٹیم کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 سے زائد روپے میں فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 31 ہزار 340 روپے ہے جب کہ اس مقابلے کے ٹکٹس 9 لاکھ 31 ہزار روپے تک فروخت کے لئے پیش کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہلی یا بابر! ورلڈ کپ کیلئے کون بجا رہا ہے خطرے کی گھنٹی؟

پاک بھارت فرینڈلی ویڈیوز، گوتم گھمبیرکی ’شرما اینڈ کو‘ پر کڑی تنقید

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا گروپ اسٹیج مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

India vs Pakistan

Pakistan vs India

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

PakvsIndia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div