Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاک بھارت فرینڈلی ویڈیوز، گوتم گھمبیرکی ’شرما اینڈ کو‘ پر کڑی تنقید

بھارت سے میچ کے بعد پاکستان نے سپرفور میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
شائع 04 ستمبر 2023 03:18pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ایشیا کپ کے اہم ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ’فرینڈلی ویڈیوز‘ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کو ناگوار گزری ہیں۔

گوتم گھمبیرنے پاکستان کی میزبانی میں ہفتہ 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستی پرمبنی ویڈیوز سامنے آنے پر کپتان روہت شرما اور ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے پاک بھارت میچ کے تجزیے کے دورانگوتم گمبھیر نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی پالی کیلے میں گرین شرٹس کے ساتھ ہنسی مذاق کی ویڈیوزاور تصاویرکے تناطرمیں روایتی حریف کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کے حد سے زیادہ دوستانہ رویے کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گوتم گھمبیر کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنی قومی ٹیم کے لیے میدان میں اتریں تو اپنی دوستی کو باؤنڈری سے باہر چھوڑنا پڑتا ہے۔ دوستی کو میدان سے دور رکھنا چاہئے۔

اسپورٹس ٹرانسمیشن کے دوران بھارتی کرکٹرکا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی نظروں میں جارحیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے ان 6 یا 7 گھنٹوں بعد آپ جتنا چاہیں دوستانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں لیکن یہ گھنٹے بہت اہم ہیں کیونکہ آپ صرف اپنی نمائندگی نہیں کررہے ہیں بلکہ ایک ارب سے زیادہ آبادی والے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ان دنوں آپ دیکھتے ہیں کہ حریف ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی پیٹھ پر تھپڑ مارتے ہیں اور میچ کے دوران مٹھیوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ آپ نے کچھ سال پہلے یہ کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

واضح رہے کہ روایتی حریفوں کےاس ٹاکرے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے 266 رنزاسکور کیے تھے تاہم بارش کے باعث پاکستان کی اننگ میں میچ جاری نہیں رہ سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پاکستان نے سپرفور میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔

ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 میں پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے بھارت کا مقابلہ 4 ستمبر کو نیپال سے ہوگا۔

پاکستان

ٰIndia

Pakistan vs India

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div