Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کوہلی یا بابر! ورلڈ کپ کیلئے کون بجا رہا ہے خطرے کی گھنٹی؟

کوہلی اور بابر کا موازنہ کیا جائے تو دونوں دنیا کے کلاس بلے بازوں میں سے ایک ہیں
شائع 25 اگست 2023 11:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور پاکستان کے کپتان بابراعظم دونوں کا شمار دنیا کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے تاہم دونوں میں سے کون ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں زیادہ خطرناک نظر آرہا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی دنیا بھر میں اپنی کلاس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اگر آپ کوہلی کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو سفید گیند کی کرکٹ میں رن مشین کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا لیکن اکثر کوہلی سے پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، دونوں دنیا کے کلاس بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو دیکھتے ہیں کہ کوہلی یا بابر میں سے ون ڈے میں کون زیادہ خطرناک نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

’بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو دیکھ کر ٹنڈولکر کی یاد آنے لگتی ہے‘

ویرات کوہلی نے بابراعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

ویرات کوہلی نے کس کھلاڑی کو موجودہ دور کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا؟

ویرات کوہلی 2019 کے بعد اپنے انداز میں نظر نہیں آئے تھے لیکن 2022 میں ان کی واپسی نے سبھی کو حیران کردیا۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں سنچریوں کی خشک سالی ختم کی، اس کے بعد کوہلی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور تینوں فارمیٹ میں سنچریوں کے انتظار ختم کر دیا، وہیں بابر اعظم بھی اس سال شاندار فارم میں نظر آئے ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے رواں سال کا آغاز سنچریوں سے کیا تھا، انہوں نے اس سال کی پہلی سنچری 10 جنوری کو لگائی، کوہلی نے سری لنکا کے خلاف 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس کے بعد اس سیریز کے آخری میچ میں وراٹ نے 166 رنز کی بڑی اننگز کھیل کر اپنا دبدبہ پھر ثابت کردیا تھا۔

ویرات نے اب تک کل 9 ون ڈے اننگز کھیلی ہیں، جس میں ان کے بلے سے 427 رنز نکلے ہیں، اس دوران کوہلی نے 2 سنچریاں بھی لگائی ہیں اور نصف سنچری کی اننگز بھی کھیلی ہے، اب ایشیا کپ میں بھی ویرات کوہلی اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنا چاہیں گے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی اس سال اپنے عروج پر نظر آئے ہیں، پھر بات ٹی 20 کی ہو یا پھر ون ڈے کی، بابر نے اپنی بلے بازی سے ہر طرف تہلکہ مچا رکھا ہے، اس وقت بابر اعظم اپنی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل رہے ہیں۔

بابر اعظم کی پچھلی 9 اننگز کی بات کریں تو وہ کوہلی سے صرف 2 رنز پیچھے ہیں، انہوں نے 9 اننگز میں 425 رنز بنائے ہیں۔

اس دوران بابر کے بلے سے ایک سنچری اور 4 نصف سنچری اننگز نکلی ہیں، بابر اعظم کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے تھے لیکن افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بابر ناکام ثابت ہوئے۔

india

babar azam

پاکستان

Pakistan Cricket Team

virat kohli

Indian cricket team

ODI World Cup

ASIA CUP 2023

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div