فیصل آباد: 10 سالہ بچی سے شادی کرنیوالا شخص گرفتار

نکاح خواں، گواہاں اور دلہن کے والد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
شائع 09 اکتوبر 2023 12:49pm

فیصل آباد میں دس سالہ بچی سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے نکاح خواں، گواہاں اور دلہن کے والد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اسماعیل جتوئی نامی شخص نے پانچویں کلاس کی طالبہ سے شادی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد بچی کی رخصتی بھی کردی گئی تھی۔

Read Comments