Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2023 08:09pm

سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کرنے کا اعلان

کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

حاجی ہارون چاند نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث آج مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔

سونے کی قیمت کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ آج مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں ڈالر 282 سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر 1 لاکھ 88 ہزار کا ہوگیا تھا۔

Read Comments