Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کرنے کا اعلان

اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا، ترجمان
شائع 09 اکتوبر 2023 08:09pm
سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کرنے کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل
سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کرنے کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل

کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

حاجی ہارون چاند نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث آج مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔

سونے کی قیمت کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ آج مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں ڈالر 282 سے نیچے آگیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر 1 لاکھ 88 ہزار کا ہوگیا تھا۔

bullion rates

pakistan stock exchange

Gold prices

dollar vs rupee

Gold Mining

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div