Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 06:59pm

خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور نقصانات کے ہوشربا اعداد و شمار جاری

خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور نقصانات کے ہوشربا اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

سال 23-2022 میں خیبرپختونخوا میں 137 ارب بجلی چوری اور نقصانات کی نظر ہوگئے جبکہ صوبے کے 7 اضلاع میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 75 فیصد سے زائد رہی۔

خیبرپختونخوا کو مالی سال 23-2022 کے دوران 439 ارب کی بجلی فراہم کی گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق خیبرپختونخوا سے مالی سال 23-2022 کے دوران 302 ارب روپے حاصل ہوئے، صوبے میں بجلی چوری اور نقصانات کی مد میں 137 ارب حاصل ہوئے۔

پاور ڈویژن کے مطابق کرم ایجنسی میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 98 فیصد ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 94 فیصد ہے، اورکزئی ایجنسی میں بھی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 94 فیصد ہے، ٹانک میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 82 فیصد ہے۔

کرک میں 78 فیصد اور بنوں میں 63 فیصد بجلی چوری اور نقصانات ہیں، ڈی آئی خان میں 65 فیصد، ہنگو میں 58 فیصد بجلی چوری اور نقصانات ہیں، چارسدہ میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 59 فیصد ہے، شانگلہ میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح 66 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

ملک بھر سے 15 ہزار بجلی چور گرفتار، 20 ارب روپے سے زائد کی وصولیریکارڈ

بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے ریکور کرلیےگئے

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ چترال میں ریکوریز ایک ارب جبکہ نقصانات اور بجلی چوری 2 ارب کی ہے، باجوڑ میں 3 ارب کی بجلی چوری جبکہ ایک ارب کی ریکوری رہی، خیبر ایجنسی میں 12 ارب کی بجلی چوری اور نقصانات ہیں، خیبر ایجنسی میں نقصانات اور بجلی چوری کی شرح 52 فیصد ہے۔

Read Comments