Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے ریکور کرلیے گئے

ریکوری میں لیسکو سر فرہست
شائع 01 اکتوبر 2023 04:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی چوروں سے ریکوری 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مہم میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار 152 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

ریکوری میں لیسکو 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے دس ہزار ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔

جبکہ حیسکو نے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کئے۔

مزید پڑھیں

پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا

اسلام آباد میں حساس اداروں کا آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار

کراچی: یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنیوالے اوباش نوجوان کی ویڈیو وائرل

پیسکو نے دو ارب 42 کروڑ کی ریکوری کی۔

سیپکو نے اب تک ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔

میپکو نے ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی۔

بجلی چوری کیخلاف مہم میں پنجاب سے 8900 افراد کو پکڑا گیا۔

سندھ اور خیبرپختونخواہ میں صرف 725 افراد کو گرفتارکیا گیا۔

دونوں صوبوں کا بجلی چوری میں شئیر 75 فیصد ہے۔

پاکستان

Electricity theft

Recovery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div