Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 11:01am

سعودی عرب میں ہزاروں افغان باشندوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد

سعودی عرب میں موجود بڑی تعداد میں افغان باشندوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کا مرکزی ملزم لاہورجبکہ معاملے میں ملوث پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضرسروس اورایک ریٹائرڈ ملازم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈپرجاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں

ایک ہفتے میں 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی

کوئی ملک تارکین وطن کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا، نگراں وزیر خارجہ

افغان سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بند کریں، ملا محمد یعقوب

پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ اورایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق معاملے کی پوری چھان بین کی جارہی ہے،اس حوالے سے نادرا ڈیٹا کو بھی کاؤ نٹرچیک کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے پرسعودی حکام نے پاکستانی سفارتخانہ سے رابطہ کیا ہے، معاملے سے وزرات خارجہ کو بھی آگاہ کیا ،فوری کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیرقانونی طور پرمقیم غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی جاچکی ہے۔

Read Comments