Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایک ہفتے میں 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی

طور خم بارڈر سے روزانہ 900 کے حساب سے افغان باشندے واپس جا رہے ہیں، افغان کمشنریٹ
شائع 10 اکتوبر 2023 04:52pm
ایک ہفتے میں 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی۔ فوٹو ــ فائل
ایک ہفتے میں 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی۔ فوٹو ــ فائل

افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی آگئی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم چھ ہزار پانچ سو سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔

افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی لانے کیلئے صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم عابد مجید نے کی۔

اہم بیٹھک میں افغان کمشنریٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کی واپسی میں توقع سے زیادہ تیزی آئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ طور خم بارڈر سے روزانہ 900 کے حساب سے افغان باشندے واپس جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نکالنے کی قطعی طورپر کوئی بات نہیں کی گئی، نگراں وزیراعظم

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلاء شروع، افغان حکومت نے استقبال کی تیاری کرلی

خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے اعداد و شمار جاری

افغان کمشنریٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 6500 سےزائد غیرقانونی افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔

afghanistan

Pakistan Law and order situation

Illegal Afghan Immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div