کراچی، واٹرپمپ چورنگی کے قریب بینک کے باہرکیش وین لٹ گئی

ڈاکو رقم لوٹ کر اور گارڈ پرفائرنگ کرکے سہراب گوٹھ کی جانب فرار ہوگئے
شائع 13 اکتوبر 2023 10:53am

کراچی میں واٹرپمپ چورنگی کے قریب نجی بینک کے باہرکیش وین سے رقم لوٹنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے کیش وین کے قریب گارڈ سے رقم کا بیگ چھین لیا۔

ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، تو قریب ہی واقع شادی ہال کے باہر بیٹھے ویٹر خوفزدہ ہوکر بھاگے، ملزم رقم لوٹ کر اور گارڈ پرفائرنگ کرکے سہراب گوٹھ کی جانب فرار ہوگئے۔

Read Comments