Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2023 11:40am

ایم کیو ایم کا فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمعہ کے روز فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ فیصل میں نرسری سے ریلی نکلے گی، یہ ایم کیو ایم کا شو نہیں کہلائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کے نہتے عوام اسرائیلی جارحیت سے بچایا جائے، غیرمعمولی صورتحال میں غیر معمولی اقدامات کرنے پڑیں گے، ایم کیو ایم انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، یہ صرف عالم اسلام کا نہیں اقوام عالم کا معاملہ ہے۔

فلسطین کشیدگی سے عالمی امن کو خطرہ ہے، لگتا ہے کہ ہم سب خطرے کی زد میں آجائیں گے، اسلامی ممالک کے حکمران ذاتی، داخلی چپقلش کی وجہ سے اس قابل نہیں کہ ایسا کردار ادا کرسکیں، جو عالم اسلام اور فلسطین کے عوام کےلیے دیرپا امن کی ضمانت فراہم کرسکے۔

فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کے ضمیر کے لیےامتحان ہے، عالم اسلام کے حکمران خطرہ محسوس نہیں کررہے، یہی وقت ہے کہ مسلمان خود باہر نکل کر دنیا کی توجہ انسانی المیے کی طرف دلا سکیں۔

ایم کیو ایم نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے مغرب میں عربی اور مشرق میں عجمی اسلامی دنیا رہتی ہے، عالم اسلام کراچی کے گرد رہتا ہے،ضروری ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے، ہمیں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے۔

Read Comments