Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ایم کیو ایم کا فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان

یہ ایم کیو ایم کا شو نہیں کہلائے گا، خالد مقبول صدیقی
شائع 14 اکتوبر 2023 11:40am
تصویر/ فیس بٰک
تصویر/ فیس بٰک

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمعہ کے روز فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ فیصل میں نرسری سے ریلی نکلے گی، یہ ایم کیو ایم کا شو نہیں کہلائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کے نہتے عوام اسرائیلی جارحیت سے بچایا جائے، غیرمعمولی صورتحال میں غیر معمولی اقدامات کرنے پڑیں گے، ایم کیو ایم انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، یہ صرف عالم اسلام کا نہیں اقوام عالم کا معاملہ ہے۔

فلسطین کشیدگی سے عالمی امن کو خطرہ ہے، لگتا ہے کہ ہم سب خطرے کی زد میں آجائیں گے، اسلامی ممالک کے حکمران ذاتی، داخلی چپقلش کی وجہ سے اس قابل نہیں کہ ایسا کردار ادا کرسکیں، جو عالم اسلام اور فلسطین کے عوام کےلیے دیرپا امن کی ضمانت فراہم کرسکے۔

فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کے ضمیر کے لیےامتحان ہے، عالم اسلام کے حکمران خطرہ محسوس نہیں کررہے، یہی وقت ہے کہ مسلمان خود باہر نکل کر دنیا کی توجہ انسانی المیے کی طرف دلا سکیں۔

ایم کیو ایم نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے مغرب میں عربی اور مشرق میں عجمی اسلامی دنیا رہتی ہے، عالم اسلام کراچی کے گرد رہتا ہے، ضروری ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے، ہمیں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے۔

MQM Pakistan

Khalid Maqbool

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div