Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ

اسمارٹ اسکولز میں 30 ہزار گوگل فارایجوکیشن آئی ڈیزشامل ہوں گی
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 04:47pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوگل نے اسلام آباد میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ اسکولز 30 ہزار گوگل فارایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

’گوگل فار ایجوکیشن‘ ٹیم نے اپنے مقامی پارٹنر ’ٹیک ویلی‘ کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔ ملاقات کے دوران کئی دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، پبلک گوگل ریفرنس اسکول کا قیام سمیت 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت دینے کے امور پر زیر بحث آئے۔

google

پاکستان

smartschool