Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2023 12:23pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا، 30 روپے تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات ردوبدل کیا جائے گا، اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا امکان ہے۔

آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی جائے گی، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل تنزلی بتائی جارہی ہے۔

آنے والے جائزے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے، ایسا ہوا تو یہ اب تک ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہوگی۔ ایسا ہوا تو یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا جب نگراں حکومت یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہے۔

دوسری جانب یہ امکان بھی ہے کہ نگراں حکومت اس کے برعکس فیصلہ کرے، خصوصاً ہائی اسپیڈ ڈیزل سے متعلق جو فی الوقت پیٹرول پر 60 روپے کے مقابلے میں 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عائد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان

حکومت رواں مالی سال کے بجٹ ہدف اور بین آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا 869 ارب روپے کی لیوی وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Read Comments