Aaj Logo

شائع 16 اکتوبر 2023 08:42pm

میئر کراچی کے ترجمان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ترجمان کرم ﷲ وقاصی کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

میئر کراچی کے ترجمان کرم ﷲ وقاصی بھی اسٹریٹ کریمنلز کے نشانے پر آگئے۔

کرم ﷲ وقاصی سے رقم اور لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

کراچی، گرفتار ڈاکوؤں میں سے ایک سافٹ ویئرانجینئر نکلا

بینک سے سوا کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار، 29 لاکھ روپے برآمد

واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب میئر کراچی کے ترجمان لیاری میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے، دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کھارا در کے قریب کرم اللہ وقاصی کو روکا اور لوٹ لیا۔

Read Comments