Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

میئر کراچی کے ترجمان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کھارا در کے قریب کرم اللہ وقاصی کو روکا اور لوٹ لیا
شائع 16 اکتوبر 2023 08:42pm
میئر کراچی کے ترجمان کرم ﷲ وقاصی  کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ فوٹو ــ فائل
میئر کراچی کے ترجمان کرم ﷲ وقاصی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ فوٹو ــ فائل

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ترجمان کرم ﷲ وقاصی کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

میئر کراچی کے ترجمان کرم ﷲ وقاصی بھی اسٹریٹ کریمنلز کے نشانے پر آگئے۔

کرم ﷲ وقاصی سے رقم اور لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

کراچی، گرفتار ڈاکوؤں میں سے ایک سافٹ ویئرانجینئر نکلا

بینک سے سوا کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار، 29 لاکھ روپے برآمد

واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب میئر کراچی کے ترجمان لیاری میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے، دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کھارا در کے قریب کرم اللہ وقاصی کو روکا اور لوٹ لیا۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div