Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2023 07:17pm

وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں، سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔

منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری دفاتر فوری طور پر نظرثانی شدہ دفاتری اوقات کار پر عمل کریں گے۔

اس سے قبل سرکاری دفتری اوقات صبح 7:30 بجے سے 3:30 بجے تک ہوتے تھے۔

مزید برآں، ملازمین کو دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک 30 منٹ کا لنچ اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

Read Comments