Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے

اسلام آباد کے تمام سرکاری دفاتر فوری طور پر نظرثانی شدہ دفاتری اوقات کار پر عمل کریں گے، نوٹیفکیشن
شائع 17 اکتوبر 2023 07:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں، سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔

منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری دفاتر فوری طور پر نظرثانی شدہ دفاتری اوقات کار پر عمل کریں گے۔

اس سے قبل سرکاری دفتری اوقات صبح 7:30 بجے سے 3:30 بجے تک ہوتے تھے۔

مزید برآں، ملازمین کو دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک 30 منٹ کا لنچ اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

اسلام آباد

Government Offices

Timings

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div