ننکانہ صاحب: ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک بندوق چلنے سے نوجوان چل بسا

مقتول اپنے کزن کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا
شائع 18 اکتوبر 2023 11:41am

پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ٹک ٹاک بنانے کا شوق نوجوان کی زندگی لے گیا۔

اٹاری چاکر کےعلاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک بندوق چلنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے لاہور سے آیا 17سالہ حمزہ جاں بحق ہوگیا، مقتول اپنے کزن ذیشان کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کے کزن ذیشان کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments