Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 10:57pm

تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 15 اکتوبر کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت سے انکار کر دیا تھا۔

حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی، پی ٹی آئی کو لاہور کاہنہ کے علاقے میں این اے 123 میں جلسے کی اجازت دی گئی۔

اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 15 اکتوبر کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

اس کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ضلعی انتظامیہ نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت سے انکار کیا تھا۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ کرنے کافیصلہ

پی ٹی آئی لبرٹی چوک جلسے کے تصاویریمناظر

تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب میں سیاسی پاورشو کرنے کافیصلہ

جس پر عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں کسی اور مقام پر جلسے کے لیے دوبارہ درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔

Read Comments