Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2023 10:49pm

ن لیگ کے جلسے کی لائیو کوریج پر نگران وزیر اطلاعات کی وضاحت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف بالآخر اپنی 4 سالہ خود ساختی جلا وطنی ختم کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے واپس آکر سب سے پہلے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی، اس کے بعد لاہور پہنچے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا۔

نواش شریف کے جلسے سے خطاب کو تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا، جن میں پی ٹی وی بھی شامل تھا۔

پی ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات پر تنقید کی گئی۔

اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی وضاحت پیش کی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم، وطن واپسی کے بعد جاتیامراء پہنچ گئے

ضبط سے کام لیا، جلسے میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو مجھے نہیں کرناچاہیے، نواز شریف

نوازشریف کی ایئر پورٹ پہنچتے ہی قانونی ٹیم سےمشاورت

مرتضیٰ سولنگی نے لکھا کہ ’پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔‘

Read Comments