Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم، وطن واپسی کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے

نوازشریف کا ہیلی کاپٹر دیکھ کر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2023 10:24pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف 4 سال بعد آج (21 اکتوبر بروز ہفتہ) وطن واپس پہنچے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا، جس کے بعد سابق وزیراعظم جاتی امراء پہنچ گئے۔

نواز شریف جلسہ گاہ میں بنے اسٹیج پر پہنچے تو مریم نواز نے والد کے گلے لگ کر استقبال کیا اور دونوں آبدیدہ ہوگئے۔

نوازشریف نے دیگر لیگی رہنماؤں کو بھی گلے لگایا۔ اسٹیج پر شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار سمیت دیگر لیگی قیادت بھی موجود تھے۔

نوازشریف نے ہاتھ اٹھا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا اور جلسہ گاہ میں آتش بازی کی گئی، جس کے بعد پورا مینارِ پاکستان پارٹی ترانوں اور نعروں سے گونجتا رہا۔

بعدازاں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔

نواز شریف نے اپنے والد، والدہ اور اہیلہ بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی، ان کے ہمراہ خاندان اور ن لیگی رہنما بھی شریک ہوئے۔

نواز شریف نے تینوں کی قبروں پر پھول رکھے اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

نواز شریف کی وطن واپسی

دبئی سے پروان بھرنے والا طیارہ تقریباً پونے 2 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور ایک بج کر 50 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا تاہم وہاں طیارہ 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد تقریبا 5 بجے لاہور پہنچ گیا جہاں سے نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

نوازشریف وطن واپسی کے لیے دبئی ایئرپورٹ پہنچے، ان کا طیارہ 10 بج کر 42 منٹ پر دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا اور خصوصی طیارے نے تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد پر مریم نواز نے خطاب کیا، اس موقعے پر جلسہ گاہ ن لیگی پرچموں اور کارکنان سے بھری نظر آئی۔

جلسہ گاہ پہنچ کر نواز شریف نے لیگی قیادت کے ہمراہ نماز مغرب ادا کی۔

نواز شریف کا جلسہ گاہ میں دیکھ کر مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں۔

اسلام آباد میں طیارہ تاخیر کا شکار کیوں ہوا؟

نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ گرگیا

اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کے مطابق نواز شریف کے خصوصی طیارے کا ایک مسافر کم ہونے کی وجہ سے پرواز تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور طیارے کے دیگر مسافر انتظار کرتے رہے۔

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے۔

معلوم ہوا کہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور طیارے میں نہیں پہنچے۔

2 گھنٹے انتظار کے بعد نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور تقریبا 5 بجے سابق وزیراعظم کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے بعد نوازشریف طیارے سے باہر نکل آئے۔

لاہور ائیر پورٹ پر موجود مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور دیگر نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

نوازشریف لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان روانہ ہوئے، جس کے بعد مسلم ن کے قائد کا ہیلی کاپٹر مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گیا، اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔

نوازشریف کا ہیلی کاپٹر دیکھ کر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں، مریم نواز، مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور دیگر پہلے سے جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلوں پر دستخط کردیے

نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترا تو انہوں نے وہاں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں۔

نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات ایئرپورٹ گیسٹ لاؤنج میں کی، قانونی ٹیم کے ساتھ مختلف امور پرمشاورت کی گئی۔

ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سمیت دیگر موجود تھے، جس کے بعد نوازشریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلوں پر دستخط کیے۔

اپیلوں کی بحالی کی درخواستیں دائر کرنے کے لیے نواز شریف کی ایئرپورٹ پر ہی بائیو میٹرک کی گئی۔

 نواز شریف کی قانونی ٹیم سے ملاقات
نواز شریف کی قانونی ٹیم سے ملاقات

نادرا کی ٹیم نے بائیو میٹرک کر کے تصدیقی رسید نواز شریف کی لیگل ٹیم کے حوالے کیں، لیگل ٹیم نادرا کی تصدیقی رسید اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گی۔

قانونی ٹیم نے سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیارکی تھی۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کی دونوں درخواستیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرہوں گی۔

دبئی: نوازشریف کا طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا

 نوازشریف چار سال بعد  وطن واپسی کے لیے دبئی سے روانہ ہوگئے ہیں۔
نوازشریف چار سال بعد وطن واپسی کے لیے دبئی سے روانہ ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل طیارہ دبئی ائیرپورٹ سے صبح 9 بج کر 25 منٹ پراسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا جو ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر اسلام آباد کے دونوں ائرپورٹس پر تیاریاں مکمل کی گئیں، ایف آئی اے نے اسپیشل کنٹرول روم قائم کیے تاہم طیارہ نور خان ائربیس پر اترے گا یا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس حوالے سے پہلے کسی کو نہیں بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی واپسی پر آج نیوز کی مکمل کوریج

قائد ن لیگ کی واپسی پر کارکنان پرجوش ہیں، مختلف شہروں سے متوالوں کے قافلے مینار پاکستان کیلئے رواں دواں ہیں۔

نواز شریف جاتی امرا نہیں جائیں گے

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف لاہور پہنچ کر ہیلی کاپٹر پر جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ والدین اور اہلیہ کی قبر پر فاتحہ کریں گے اور شام 7 بجے جلسہ گاہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے۔ تاہم سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔

لیگی رہنما اسحاق ڈار نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا پر خبر ہے کہ نواز شریف پہلے جاتی امرا جائیں گے اور بعد ازاں شام 7 بجے مینار پاکستان جائیں گے، تاہم اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ نوازشریف جلسے سے خطاب کے لئے پروگرام کے مطابق آج شام 5 بجے مینار پاکستان پہنچیں گے۔

جی آیا نوں

نوازشریف کی آمد سے قبل ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا نواز شریف جی آیاں نوں۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ : نواز شریف کے استقبال کیلئے لیگی قافلوں کی بذریعہ ٹرین روانگی اور شاہانہ خرچے

سعودی عرب میں اہم ملاقات، میاں صاحب وطن واپسی پر کیا تقریر کرنے والے ہیں؟

’مریم اورنگزیب کو عزت دو‘، پارٹی ترانے کی تقریب میں نیا تنازع

نواز شریف کی آمد، خطاب کیلئے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار

ن لیگ کی جانب سے مینار پاکستان پر ان کے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

اسٹیج پر نواز شریف کے خطاب کے لیے بلٹ پروف کیبن بھی لگا دیا گیا ہے، جبکہ خواتین، یوتھ، لائر اور مینارٹی ونگ سمیت دیگر کے لیے الگ الگ انکلیو مخصوص کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نیا پارٹی ترانہ جاری کیا گیا ہے، جسے پارٹی صدر شہباز شریف نے ترانہ لانچ کیا تھا۔

PMLN

Nawaz Sharif

اسلام آباد

dubai

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div