پیپلز بس سروس اسکیم کے دوسرے مرحلے کے بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی، شرجیل میمن

نئی بسیں عوام الناس کی سہولت کے لئے جلد سڑکوں پر ہوں گی، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 22 اکتوبر 2023 09:35pm

پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس اسکیم کے دوسرے مرحلے کے بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

شرجیل میمن نے ”ایکس“ پر پیغام میں کراچی کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئی بسیں عوام الناس کی سہولت کے لئے جلد سڑکوں پر ہوں گی۔

اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر شرجیل میمن نے لکھا کہ یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدیں تھیں۔ ان بسوں کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر خریدا گیا تھا۔

Read Comments