Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2023 03:22pm

گھروں کو خوشبو دار رکھنے کیلئے ائیر فریشنر اب گھر میں ہی تیار کریں

جہاں گھروں کی صفائی ستھرائی اہم تصور کی جاتی ہے تو وہیں گھروں میں ہلکی لیکن دل کو لبھانے والی مہک بھی یقینی بنائی جاتی ہے۔

گھر میں موجود یہ مہک گھر میں تشریف لانے والے کے موڈ کو خوشگوار بنا دیتی ہے، اس مقصد کیلئے خواتین مہنگے مہنگے روم فریشنرز پر اچھی خاصی رقم خرچ کردیتی ہیں۔

اپنے گھر کو ہر دم مہکتا رکھنے کے لیے مہنگے روم فریشز کے بجائے اس گھریلو روم فریشنر کا استعمال نہ صرف آپ کے پیسوں کی بچت میں مفید ہے بلکہ اس کی خوشبو بھی دیر پا رہتی ہیں۔

لیموں اور روزمیری

اس ایئر فریشنر کو تیار کرنے کیلئے پانی، لیموں، روزمیری اور ونیلا ایسنس کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:

الرجی سے بیزار افراد صرف چند باتوں کا دھیان رکھیں

گھر میں استعمال ہونے والی ان 7 اشیاء کو روازنہ کی بنیاد پر دھوئیں

گھر میں موجود ناگوار بو سے نجات کے لئے ان باتوں کا خیال رکھیں

گھروں میں سجاوٹ کے دوران ہونے والی 3 اہم غلطیاں

اس کو تیار کرنے کیلئے ایک پین میں ایک گلاس پانی، لیموں، ایک چمچ روزمیری اور ایک کھانے کے چمچ ونیلا ایسنس شامل کرکے اسے اچھی طرح گرم کریں، ٹھندا ہونے ہر اسے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

دن میں دو سے تین بار اس کو اپنے گھر میں یا کمرے میں اسپرے کردیں، اس کی یہ خوشبو آپ کے موڈ میں نمایاں تبدیلی لاسکتی ہے۔

Read Comments