Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

گھر میں استعمال ہونے والی ان 7 اشیاء کو روازنہ کی بنیاد پر دھوئیں

شائع 10 فروری 2017 07:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

صاف ستھرا اور خوشبودار گھر ہر کسی کو پسند ہوتا ہے۔ لیکن آج کل کی مصروف زندگی کے باعث روزانہ گھر کی مکمل صفائی ممکن نہیں ہے۔

لیکن اگر گھر میں استعمال ہونے والی چند اشیاء کو روز صاف نہیں کیا جائے تو ان چیزوں میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے۔

ذیل میں صفائی کرنے کے لئے گھر میں جو اشیاء استعمال ہوتی ہیں ان کا ذکر کیا جارہا ہے۔ گھر کی صفائی کے لئے ان چیزوں کا صاف ہونا بھی لازم و ملزوم ہے۔

وہ اشیاء کون سی ہیں، آئیے جانتے ہیں تاکہ آئندہ آپ بھی ان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

٭ کچن ٹاولز

Image result for kitchen towels images

کچن ٹاولز زیادہ استعمال ہونے کے باعث جلدی گندی ہوجاتی ہیں۔ گھر میں موجود باتھ ٹاولز اور کچن ٹاولز کو ہر تھوڑے بعد تبدیل کریں۔ اگر آپ کی فیملی بڑی ہے تو ان تولیوں کو روزانہ دھوئیں۔

٭ چابیاں

Image result for keys

چابیوں میں زمانہ بھر کے جراثیم موجود ہوتے ہیں کیونکہ چابیوں کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔ چابیوں کو اینٹی سیپٹک وائپس سے صاف کرنا چاہیئے تاکہ اس میں موجود تمام جراثیموں کا خاتمہ ہوجائے۔

٭ باتھ روم ٹائلز

Image result for bathroom tiles

باتھ روم ٹائلز کے درمیان گندگی کو جمنے سے بچانے کے لئے ان کو روزانہ بلیچ سے صاف کریں اور اپنے باتھ روم کو خشک رکھیں تاکہ اس میں جراثیم اور پھپھوندی نہیں لگے۔

٭ کچن اسفنج

Image result for kitchen sponge

کچن اسفنج کا شمار کچن کی سب سے گندی چیزوں میں ہوتا ہے۔ اس کی صفائی نہیں کی جائے تو اس میں سے بدبو پیدا ہوجاتی ہے۔ اسفنج کو مائیکروویو میں رکھ کر اچھے طریقے سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

٭ سینک

Image result for sink

ہاتھوں اور برتوں کی صفائی کے بعد سینک کی صفائی بھی لازمی ہے۔

٭ پانی میں ڈوبے گندے برتن

Image result for Dirty dishes soaked in water

برتنوں کو اگلے دن تک دھونے کے لئے رکھ دینا بالکل بھی اچھا آئیڈیا نہیں ہوتا۔ اس سے آپ کے کچن میں بدبو اور کیڑے پیدا ہوسکتے ہیں۔ کھانے کے بعد برتن دھو لینے سے کچن صاف ستھرا لگتا ہے۔

٭ کٹنگ بورڈ

Image result for wood cutting board

اگر آپ لکڑی سے بنا کٹنگ بورڈ استعمال کرتے ہیں تو اس کو سرکے اور پانی کے ساتھ ملا کر روزانہ صاف کیا کریں تاکہ اس میں پھپھوندی نہیں لگے۔