Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2023 03:24pm

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی پوگئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1995 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی منگل کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتون میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی۔

Read Comments