Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2023 11:44am

الیکشن کمیشن نے غیرملکی مبصرین کیلئے دعوت نامہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا۔ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کیلئے وزارت خارجہ کے ”پاکستان آن لاٸن پورٹل“ پرکواٸف جمع کرا سکتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے انتخابات کی شفافیت کیلیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلیے اوپن ڈور پالیسی ہے،،،غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکرڈیشن کروانا لازمی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی مبصرین ویزے کے جلد حصول کیلیے وزارت خارجہ کے ”پاکستان آن لاٸن پورٹل“ پر کواٸف جمع کرا سکتے ہیں، مبصرین کو پاکستان پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کروانا ہوگی۔

ایکرڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاٶن لوڈ کیے جا سکتے ہیں تاہم سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جاۓ گا جبکہ غیر ملکی مبصرین کیلیے سیکیورٹی کلیرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

جاری دعوت نامہ میں کہا گیا ہے غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کراٸیں۔

اس کے علاوہ غیر ملکی مبصرین رپورٹ میں انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے کیلیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں ۔

Read Comments