Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2023 01:48pm

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پُرکشش ملک بن گیا

پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کا منافع 17ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں غیرملکی کمپنیز نے 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اپنے وطن ترسیل کیے۔

گزشتہ سال ستمبر میں صرف 3 کروڑ ڈالر اور اگست 2023 میں چار کروڑ 70 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں غیرملکی کمپنیز کا منافع 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال 3 ماہ میں صرف 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر تھا۔

Read Comments