Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2023 07:16pm

خیبر پختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا کے نام پر 1100 لوگوں کو بھرتی کیا، عطاء تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے لیے سرکاری پیسے کا استعمال کیا، معاملے پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے سوشل میڈیا ٹرولرز بھرتی کیے، ہمارے پاس تفصیلات ہیں عوامی پیسے کو لوٹا گیا، 2019ء میں خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے طور پر 1100 لوگ بھرتی کیے مقصد صحافیوں، سیاستدانوں اور اداروں کو گالیاں دینا تھا۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ ہمارے اوپر تیر برسا رہے ہیں کیا مردم شماری کے معاملے پر ان کے وزراء موجود نہیں تھے، تمام فیصلوں میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا برین واش کرکے ذہنوں میں بارود بھرا گیا، ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی، تانے بانے زمان پارک، بنی گالا تک جاتے تھے، 800 اکاؤنٹ کھولے گئے، سوشل میڈیا سیل بنایا گیا۔

عطاء تارڑ نے ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس، پرویزخٹک، فیاض چوہان، فواد، بزدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں

سنگین غداری کیس میں پٹیشنرسپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کا الزام چیئرمینپی ٹی آئی پر عائد

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فوری ٹرائل چلایا جائے گا، عطاءتارڑ

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا کے نام پر 1100 لوگوں کو بھرتی کیا، جنہوں نے عام لوگوں کی نوکریوں پر ڈاکا ڈالا انہیں کٹہرے میں لانا چاہیئے۔

Read Comments