Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فوری ٹرائل چلایا جائے گا، عطاء تارڑ

ایبسلوٹلی ناٹ کی حقیقت آج سب کے سامنے آگئی، رہنما ن لیگ
شائع 19 جولائ 2023 05:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات کی جاسکتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوری ٹرائل چلایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آج سائفر کی حقیقت سامنےآ گئی ہے، سائفر کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا، ایبسلوٹلی ناٹ کی حقیقت آج سب کے سامنے آگئی ہے، سائفر کے معاملے پر پاکستان میں ایک بحران پیدا کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فی الفور ٹرائل چلایا جائے گا۔

سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، سائفر معاملے پرعدالت نے حکم امتناعی واپس لے لیا ہے، عدالت کے حکم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات کی جاسکتی ہیں، سائفر کو اپنے قبضے میں رکھنا غیرقانونی ہے۔

سرکاری اور حساس دستاویزات کو جلسوں میں لہرا کرغائب کردیا گیا، آج پوری قوم کے سامنے پرنسپل سیکرٹری نے سابق وزیراعظم کو مجرم قرار دے دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ ان کے خلاف گواہیاں دے رہے ہیں، آج کا بیان ناقابل تردید ثبوت ہے، اب سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بھی ہوگی اور تفتیش بھی، 9 مئی کو اپنی ہی فوج کے خلاف حملے کرائے گئے، امریکا اور برطانیہ میں پاکستان کےخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذموم مہم چلائی، جس ملک پر الزامات لگائے پھر بعد میں اسی سے مدد کی اپیل کرتے رہے، اسٹے آرڈرز کا زمانہ جاچکا، عدالت آئیں اور جواب دیں۔

اسلام آباد

imran khan

PM Shehbaz Sharif

pti chairman

Ataullah Tarar

Cypher

Special Assistant to the Prime Minister