Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2023 10:43pm

بھارتی فورسز کی ظفر وال سیکٹر میں بِلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب

سیالکوٹ کے ظفروال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈ کوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی کوشش کو ناکام بنادیا۔

بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔

پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اس دوران دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے بزرگ شہری شہید، جواب دیں گے، پاکفوج

پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ فوجیمشقیں

ایل او سی پر فائرنگ کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہطلبی

Read Comments