Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی فورسز کی ظفر وال سیکٹر میں بِلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب

بھارتی فورسز نے پہلے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواڈ کوپٹر ڈرون سے دراندازی کی کوشش
شائع 26 اکتوبر 2023 10:43pm

سیالکوٹ کے ظفروال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈ کوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی کوشش کو ناکام بنادیا۔

بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔

پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اس دوران دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے بزرگ شہری شہید، جواب دیں گے، پاک فوج

پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقیں

ایل او سی پر فائرنگ کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

loc

ISPR

Indian Army

pakistan army

Line of Control