مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا
شائع 27 اکتوبر 2023 10:59am

اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 اکتوبر بروز پیر کو کرے گا جس میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان شیڈول کے مطابق 30 اکتوبر کو کرے گا۔

اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی اور غیرملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

شرح سود بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، گورنر اسٹیٹبینک

بینک ڈیپازٹس محفوظ ہیں، اسٹیٹ بینک کیوضاحت

ایک سروے کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں بتدریج کمی کے پیش نظر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض ماہرین پالیسی ریٹ میں ایک فیصد تک کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

Read Comments