Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2023 10:57pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے دی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، پی آئی اے کو منظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس فنڈز سے پی آئی اے اپنے ضروری اخراجات پورے کرسکے گا۔

اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے اور پی ایس او تنازع، مزید 49 پروازیں منسوخ، تعداد 300 سےمتجاوز

پی آئی اے کو 2 ہفتوں میں 8 ارب روپے کا نقصان، مزید 20 پروازیںمنسوخ

پی ایس او سے فیول کی ادائیگی کا معاملہ حل ہوگیا، پی آئیاے

Read Comments