Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2023 04:56pm

پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی گئی

الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق صدر اور مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی۔

الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو خارج کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی گئی ہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے گزشتہ 4 سال سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراٸیں نہ ہی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا ملک میں کوٸی عہدیدار نہیں اور نہ ہی اس جماعت کوملک میں کوئی وجود ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں

آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میںچیلنج

پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستخارج

Read Comments