Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2023 06:33pm

ڈیری فارمرز نے غیر معیاری دودھ سے متعلق تحقیقی رپورٹ مسترد کردی

ڈیری فارمرز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی دودھ سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ فارمرز دشمنی پر مبنی ہے۔

یہ تازہ کھلا دودھ ہے جو کراچی کی دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے، جس پر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 92 فیصد کھلا دودھ بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملک میں 54 فیصد کھلے دودھ کے نمونے انسانی استعمال کے لیے غیرموزوں ہیں۔

ڈیری فارمرز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔

دودھ فروشوں نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی رپورٹ کو پیک دودھ کمپنیز کی سازش قرار دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیٹرا پیک دودھ مہنگا ہے، اس لیے وہ کھلا دودھ استعمال کرتے ہیں، ملاوٹ سے نقصان ہوسکتا ہے۔

دودھ فروش کا کہنا ہے کہ برسوں سے تازہ دودھ فروخت کررہے ہیں، کبھی کوئی شکایت نہیں آئی۔

مزید پڑھیں

ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری دودھ کی قیمتوں کی تائیدکردی

دودھ 180روپے فی لیٹر ہی فروخت ہوگا، کمشنرکراچی

دودھ فروشوں کا کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کااعلان

ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر دودھ کی پیداوار45 لاکھ لیٹر یومیہ ہے۔

Read Comments