Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2023 10:36pm

4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ، اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 0.66 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب 91 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات ہوئی تھیں۔

ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 9.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، رواں مالی سال اکتوبر کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں

تجارتی خسارہ 3 ماہ کے دوران 100 فیصد بڑھگیا

پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات مئی میں 20 فیصد تک گرگئیں

جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 31 فیصد سے زائد کمیریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2023ء کے دوران 4 ارب 80 کروڑ ڈالر درآمدات ریکارڈ ہوئیں، ستمبر کی نسبت اکتوبر کے دوران درآمدات میں 20.33 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

Read Comments