Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 07:58pm

روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 10ویں روز مہنگا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل 10ویں روز اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں 77 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 283 روپے 43 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 18 پیسے اضافے سے 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ یا گیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہو کر امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 284 روپے 50 پیسے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ، اعداد و شمارجاری

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمہوگئی

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments