Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2023 03:44pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 10ویں روز مہنگا

اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں 9 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کا نرخ 2005 ڈالر ہوگیا ہے۔

Read Comments