Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2023 05:45pm

ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 89 پیسے کا اضافہ ہوا۔

امریکی کرنسی کی قدر بڑھنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 284.31 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 77 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 43 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل جاری رہا اور اسٹاک مارکیٹ میں 53 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ سے زائد کااضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کااضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس 100انڈیکس میں 466 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس گزشتہ روز 52 ہزار 656 پوائںٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments