Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2023 07:14pm

پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی بھی میثاق جمہوریت میں آئے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، بہتر ہوتا سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی، پیپلزپارٹی اگلی بار پھر حکومت بنائے گی، اچھی بات ہوگی پی ٹی آئی بھی میثاق جمہوریت میں آئے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب نے مل کر کام کیا، پیپلزپارٹی کی کوشش رہی صحت کے شعبے عوام کے لیے مفت ہوں، مشکل وقت میں غریب عوام تک سہولتیں فراہم کیں۔

انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، انتخابات کا اعلان ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ نہیں ملی، اس الیکشن میں بھی کیسے لیول پلئنگ فیلڈ کی توقع کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کی الیکشن مہم جاری ہے، میں نے الیکشن کمیشن کو تجویزدی تھی کہ تاریخ دے دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے، پیپلزپارٹی اگلی بار پھر حکومت بنائے گی، تحریک انصاف کو کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب، اچھی بات ہوگی پی ٹی آئی بھی میثاق جمہوریت میں آئے، دیگر سیاسی جماعتوں کی مرضی ہے کہ اپنا بیانیہ کیا بنائیں، غیرقانونی غیر ملکیوں کے لیے قانون پر عمل ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں، مسئلہ کشمیر پر مختلف ممالک کے صدر اور وزیراعظم خاموش ہیں، ہم فلسطینیوں کی نسل کشی کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک میں لوگ غزہ کی صورتحال پر احتجاج کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان مقبول لیڈر ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشنکمشنر

الیکشن کیلئے جمعرات کے دن پر اتفاق، سرکاری چھٹیہوگی؟

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو فوری عام انتخابات کا اعلان کرنے کاحکم

Read Comments