Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان مقبول لیڈر ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے، سکندر سلطان راجہ
شائع 02 نومبر 2023 11:47pm

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں، آئندہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بلے کا نشان بیلٹ پیپر پر ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان ملک کی جماعت کے سربراہ ہیں۔ ان کو چاہیئے تھا کہ تحمل سے کام لیتے۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دل سے عزت کرتا ہوں، خواہش تھی کہ تمام سیاستدانوں کو ساتھ بٹھاتا اور خواہش تھی عمران خان سیاسی ماحول میں تحمل والا کردار ادا کرتے، میں ماضی میں چیرمین پی ٹی آئی کو آئیڈلائز کرتا تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ پولنگ ڈے اتوار کے دن کیوں نہیں رکھا؟ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چلیں اس بہانے اسکول کے بچوں کو ایک اور چھٹی مل جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدر سے ملنے سے انکار نہیں کیا نہ ملنے کا فیصلہ کمیشن کا تھا، سپریم کورٹ میں ہم نے 11 فروری کی تاریخ دی تھی، ہم نے تو صدر مملکت کو لیٹر میں 11 کی تاریخ دی، ملاقات میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ 8 تاریخ کو الیکشن ہوں، پہلے بھی فروری میں الیکشن ہوتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کا گراؤنڈ ڈبل کنکریٹ کا ہے، ہمارے لیے سارے ادارے محترم ہیں لیکن الیکشن کمیشن تو اپنے مؤقف پر کھڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو ای سی پی نے اسٹینڈ لیا کہ پورے ملک میں انتحابات ایک ساتھ ہوں، ہر کوئی کہتا ہے الیکشن شفاف ہوں لیکن دوسری جانب مداخلت بھی کی جاتی ہے، صدر مملکت نے ہمیں اچھے طریقے سے ویلکم کیا جس کی تصاویر آپ نے دیکھ لیں ہوں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ اتوار کا روز پولنگ کے لئے اچھا رہے گا لیکن جب چار لوگ مل کر بیٹھتے ہیں تو گنجائش نکل آتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ’انتخابات میں فوج ہماری مدد کرے گی، نگران حکومت بنانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں لیکن ان کو چیک کرنا ہمارا کام ہے، اٹارنی جنرل ہمارے فیملی فرینڈ ہیں، سی ڈی اے ممبرز کا پھڈا پڑا میں کسی کو نہیں جانتا، ہم نے دو ممبرز سی ڈی اے کے تبدیل کئے جو سب نے دیکھا‘۔

صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کے خط کے باوجود آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیوں تبدیل نہیں ہورہے؟ اس پر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ دیکھتے جائیں، ہم نے خیبرپختونخوا کی کابینہ تبدیل کروائی اور وفاقی کیبنٹ پر بھی نوٹسز لیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہم کرنے کی ذمہ داری شیڈول جاری ہونے کے بعد آئے گی، ہم نے سارے فیصلے مشاورت سے کیے اور سمجھتے ہیں کہ اب تک الیکشن کمیشن کے فیصلے درست ہیں، ہم پر اکثر بلاوجہ تنقید ہوتی ہے۔

Supreme Court

ECP

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

Sikander Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

cheif election commioner

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div