Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2023 11:02pm

انتخابات 2024: پیمرا نے میڈیا کوریج ہدایات جاری کر دیں

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے میڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں۔

پیمرا کے مطابق انتخابات سے متعلق خبروں، تجزیوں، تبصروں اور پروگرامز میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور منفی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے، شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام شہریوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے عام انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات جنم لیں۔

پیمرا نے مزید کہا کہ ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑے، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کچھ بھی وقت پر نہیں ہوتا، عمران خان الیکشن لڑتے نظر نہیںآرہے، فیصل واوڈا

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمانالیکشن کمیشن

پاکستان تحریک انصاف کا 4 میڈیا اینکرز کے بائیکاٹ کافیصلہ

Read Comments