Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

انتخابات 2024: پیمرا نے میڈیا کوریج ہدایات جاری کر دیں

انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور منفی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے، پیمرا
شائع 03 نومبر 2023 11:02pm

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے میڈیا کوریج بارے ہدایات جاری کردیں۔

پیمرا کے مطابق انتخابات سے متعلق خبروں، تجزیوں، تبصروں اور پروگرامز میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور منفی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے، شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام شہریوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے عام انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات جنم لیں۔

پیمرا نے مزید کہا کہ ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑے، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کچھ بھی وقت پر نہیں ہوتا، عمران خان الیکشن لڑتے نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

پاکستان تحریک انصاف کا 4 میڈیا اینکرز کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد

PEMRA

media coverage

pemra instructions

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div