Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2023 01:32pm

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 400 روپے سستا ہوگیا

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی کم ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 343 روپے اور فی تولہ 400 روپے سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے پر آگئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار200 روپے کا ہوگیا ہے، عالمی سطح پرسونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2003 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Read Comments